ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشن 2019:راہل گاندھی کا ایک اور ماسٹراسٹروک، اقتدار میں آئے تو خواتین ریزرویشن بل کی منظوری اولین ترجیح ہوگی

مشن 2019:راہل گاندھی کا ایک اور ماسٹراسٹروک، اقتدار میں آئے تو خواتین ریزرویشن بل کی منظوری اولین ترجیح ہوگی

Wed, 30 Jan 2019 00:14:13    S.O. News Service

کوچی29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019 کے پیش نظر کانگریس عوام کے درمیان مسلسل نئے نئے وعدے کر رہی ہے۔پہلے غریبوں کو کم از کم آمدنی کی ضمانت اور اب کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو کیرالہ کے کوچی میں خواتین ریزرویشن کو لے کر ایک بڑااعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2019 لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو خواتین ریزرویشن بل ترجیح کی بنیاد پر منظور کرایا جائے گا۔راہل گاندھی نے بوتھ سطح پارٹی کارکنوں کی میٹنگ میں کہاہے کہ 2019 کا الیکشن جیتنے پر سب سے پہلے ہم پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل پاس کرائیں گے۔بتا دیں کہ راہل گاندھی نے ایک پارٹی کارکن کی طرف سے تجاویز دی جانے پر یہ بات کہی۔انہوں نے کہاہے کہ ہم خواتین کو قیادت کی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں۔غور طلب ہے کہ اس بل کا مقصد لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کا انتظام کرناہے۔ اس مسئلے پر عام رائے نہیں بن حاصل کرنے کے چلتے یہ بل طویل زیر التوا ہے۔ اتنا ہی نہیں، راہل گاندھی نے کیرالہ کے کوچی میں ایک جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی نے پیسے والے لوگوں کوانکم ضمانت دی، ہم غریبوں کو کم از کم انکم ضمانت دیں گے۔بتا دیں کہ راہل گاندھی نے پیر کو کہا تھا کہ اگر 2019 میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ملک کے تمام غریبوں کو کم از کم آمدنی کی ضمانت دی جائے گی۔


Share: